اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق لیبیا کی عبوری حکومت کے وزیراعظم عبداللہ الثنی نے غیرملکی کمپنیوں کے سپرد کئے جانے والے تمام پروجیکٹوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ترک کمپنیوں کے نام خارج کردیئے ہیں- لیبیا کا کابینی اجلاس شہر البیضا میں ہوا ہے- لیبیا کا دارالحکومت، فجر لیبیا نامی گروہ کے قبضے میں ہے- فجر لیبیا گروہ نے دارالحکومت پر قبضہ کرکے حکومت اور پارلیمنٹ تشکیل دے رکھی ہے- لیبیا کے وزیراعظم عبداللہ الثنی کی حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی اور قطر نے لیبیا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں کہ جنہوں نے لیبیا میں ایک موازی حکومت قائم کررکھی ہے- خطے میں جاری دہشت گردی میں میں ترکی کا کردار نمایاں ہوکر سامنے آگیا ہے- باخبر مصرین کا کہنا ہے علاقے کے بعض ممالک خصوصا ترکی، اس وقت ایک ایسا کھیل کھیل رہا ہے کہ جس کے نتائج اسلامی دنیا کے لئے انتہائی خطرناک ہوں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲